افراد خاندان کو ایم ایل اے آروری رمیش کا دلاسہ ۔
ضلع ورنگل کے وردھنا پیٹ منڈل ممتا نرسنگ ہوم کے ڈاکٹر رویندر ریڈی نے آج
صبح کی اولین ساعتوں میں اقدام خود کشی کی کوشش کی ۔مقامی افراد اور اسٹاف
کے اطلاع کے مطابق ڈاکٹر رویندر ریڈی روزانہ کی طرح صبح چار بجے ہاسپٹل کے
او پی شعبہ میں موجود مریضوں کا معائنہ کیا ۔بعد ازاں آپریشن تھیٹر میں
شدید نشہ آور انجکشن اپنے آپ لگا لیا ۔وہاں موجود اسٹاف نے ان کی اچانک
بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے علاج کی غرض سے ڈاکٹر رویندر ریڈی کو ہنمکنڈہ
میں واقع میاکس کیر ہاسپٹل منتقل کیا ۔اقدام خودکشی سے متعلق کوئی وجوہات
کا پتہ نہیں چلا ہے ۔اس اثناء میاکس کیر ہاسپٹل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر
جی پرساد راؤ نے کہا کہ ڈاکٹر رویندر
ریڈی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے
۔انہیں ایمرجینسی وارڈ میں بغرض علاج رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ
ممتانرسنگ ہوم کے اسٹاف کی جانب سے انہیں یہ بتایا گیا کہ ڈاکٹر رویندر
ریڈی ’’ مزل ریلاگزینٹ ‘‘ نامی نشہ کا انجکشن لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ
ڈاکٹر رویندر ریڈی کا سی پی آ ر کیا گیا ہے ۔30منٹ بعد پلس ،بی پی آگئی ۔فی
الحال ایمرجنسی وارڈ میں ان کا علاج کیا جارہا ہے حالت تشویشناک ہے
24گھنٹے تک کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔اطلاع ملتے ہی ایم ایل اے وردھنا پیٹ
آروری رمیش نے دواخانہ پہنچ کر رویندر ریڈ ی کے افراد خاندان سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں دلاسا دیا ۔میاکس کیر چیرمین کروناکر ریڈی اور ڈائرکٹرس کی
نگرانی میں رویندری ریڈی کا علاج کیا جارہا تھا ۔دوران علاج آج ان کا
انتقال ہوگیا ۔